• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ شب گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی جس کے بعد متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، تاہم اب کراچی کے بیشتر علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کراچی کے بیشترعلاقوں میں بجلی بحال کی جاچکی ہے،جن میں گلستان جوہر اور بلدیہ کے علاقوں میں بجلی بحال ہے۔

اس کے علاوہ سرسید ٹاؤن، شادمان ٹاؤن، لیاری، پی ای سی ایچ ایس، عیسیٰ نگری اور پی آئی بی میں بھی بجلی بحال ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے مزید بتایا کہ چند نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے باعث بجلی کی بحالی میں پریشانی کا سامنا ہے۔

تازہ ترین