• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں ایک اور بارش کا سسٹم داخل ہونے کا امکان

جنوری کے آخر میں ایک اور بارش کا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال سسٹم ملک کے 90فیصد علاقوں میں بارش اور برفباری لے کر آیا ہے جبکہ برف باری آئندہ آنے والےدنوں میں ڈیمز میں پانی کی کمی نہیں ہونےدےگی۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ گندم کی کاشت کے دنوں میں بارش کا ہونا خوش آئند ہے۔اس کے علاوہ بارش نے فضا سے آلودگی بھی کم کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ بارش کا یہ سسٹم آج شام تک سندھ سے نکلے گاجبکہ کراچی کے کچھ علاقوں میں شام تک بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 29اور 30جنوری کو ایک اور بارش کا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

تازہ ترین