• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف :سجاول خان رانجھا

صفحات: 297،

قیمت400: روپے

ناشر:بُک کارنر، جہلم

اگر بڑے لوگوں کی زندگیوں پر نظر ڈالی جائی، تو ایک بات جو عمومی طور پر سامنے آتی ہے، وہ ہمّت اور محنت ہے۔ اگر ان دو باتوں کو زندگی کا شعار اور کردار بنا لیا جائے، تو آدمی سماج میں اعتبار حاصل کرلیتا ہے۔ یہی کُلیہ مصنّف نے اپنی کتاب ’’کبھی ہمّت نہ ہارئیے‘‘ میں بیان کیا ہے اور اس ذیل میں وہ دُنیا کے بہت سے نام وَر لوگوں کی زندگی کو سامنے لائے ہیں، جنہیں پڑھ کر انسان اپنے اندر ہمّت اور اُمنگ محسوس کرنے لگتا ہے۔ نوجوانوں میں کام کرنےکی ہمّت بیدار کرنا، اس کتاب کا مقصدِ تحریر ہے، جو بجائے خود ایک کارِ مستحسن ہے۔ سجاول خان رانجھا ایک کہنہ مشق صحافی ہیں اورکئی کتابیں تحریر کرچُکے ہیں۔

تازہ ترین