• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرہنگ و شرح:پروفیسر حمید اللہ شاہ ہاشمی

صفحات: 292،

قیمت: 500 روپے

ناشر:بُک کارنر،جہلم

اقبالؔ کی شاعری سرحد اور وقت کی قید سے آزاد ہوچُکی ہے۔ یہ اُن کی شعری قوّت کا کمال ہے کہ ابتدا ہی سے اُن کے کلام پر گفتگو کا سلسلہ جاری ہے۔ کہیں یہ گفتگو مذاکروں کی صُورت میں ہے، تو کہیں کتابوں کی۔ کہیں یہ تعلیمی اداروں میں پڑھائی جا رہی ہے، تو کہیں حلقۂ دانش وراں میں زیرِ بحث ہے۔ ان متذکرہ زاویوں کے علاوہ اقبالؔ کے کلام کی شرح کا سلسلہ بھی ایک طویل وقت سے جاری ہے ۔ اُن کے کلام میں ’’ضربِ کلیم‘‘ وہ تخلیق ہے، جو سطحِ عمومی سے خاصی بُلند ہے۔ جس کے سبب قاری اس کی محض ورق گردانی تک محدود رہ جاتا ہے۔ خوش قسمتی سے پروفیسر حمید اللہ شاہ ہاشمی نے اس دُشواری کو یوں دُور کر دیا ہے کہ اب ادب کے قارئین عمومی طور پر اور اقبالؔ کے مُحبّین خصوصی طور پر اُردو کے اس ہمالیائی قد و قامت کے شاعر کے اَدَق کلام کو سمجھنے میں سہولت محسوس کریں گے۔

تازہ ترین