• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف:شفیق احمد شفیقؔ

صفحات: 248 ، قیمت: 300 روپے

ناشر:ایٹکو لٹریری سوسائٹی، کراچی

یہ بات بلا تردّد بیان کی جا سکتی ہے کہ شاعری میں غزل کو ابتدا ہی سے قارئین میں پسندیدگی کی سند حاصل رہی ہے اوریہی کچھ معاملہ نثر میں افسانے کا رہا ۔ اس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس صنف کی بھی کئی قسمیں سامنے آگئیں۔ مثلاً طویل، مختصر، علامتی اور جدید افسانے وغیرہ۔ پھر اس صنف کو انتہائی قد آور افسانہ نگار میسّر آئے۔ نام گِنوانے کے لیے کئی سطریں درکار ہیں، جس کی یہاں گنجایش نہیں۔ فی الوقت، اختصار کا دامن تھامتے ہوئے یہ عرض کرنا ہے کہ ایک کہنہ مشق قلم کار اور صحافی شفیق احمد شفیقؔ’’جدید اُردو افسانہ :کل اور آج (تنقید ،تحقیق، تجزیہ)‘‘ کے عنوان سے ایک عُمدہ کتاب سامنے لائے ہیں اور جو افراد جدید افسانے سے شغف رکھتے ہیں اور اُس کے حُسن و قبح سے بھی واقفیت رکھنا چاہتے ہیں،اُن کے لیے اس کتاب میں دِل چسپی کا بہت سا سامان موجود ہے۔ کتاب اچھے انداز میں شایع ہوئی ہے اور قیمت بھی مناسب ہے۔

تازہ ترین