• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: ابو طارق حجازی

صفحات: 322،

قیمت:درج نہیں

ناشر: زمزم پبلشرز،کراچی

ابو طارق حجازی کا شمار سچّے ،پکّے مسلمانوں میں ہوتا ہے۔اُن کے ذہن و دِل میں فقط یہ خواہش موجود ہے کہ کُرۂ ارض پر ایک دِن مسلمانوں کی حکومت قائم ہوگی۔ وہ مسلمان قوم میں بیداری پیدا کرنے کی دُھن میں مگن ہیں ،جس کے لیے انھوں نےقلم کا سہارا لیا ۔ زیرِتبصرہ کتاب ’’حجاز کے ہیرے‘‘اسی خواہش کی عکّاس ہے۔صاحبِ کتاب ستّر سبق آموز اور نصیحت آموز کہانیوں کا مجموعہ قارئین کے ہاتھوں میں دے کر یہ بتانا چاہتے ہیں کہ اصل راستہ کیا ہے اور اس پر کیوں کر چلا جا سکتا ہے؟ وہ قبل ازیں بھی اسی مقصد پر مبنی کتاب ’’حجاز کے موتی‘‘ پیش کرچُکے ہیں۔

تازہ ترین