• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولّف:مولانا محمّد رمضان پھلپوٹو

صفحات: 448 ،

قیمت: 450 روپے

ناشر:جمعیت علمائے اسلام، صوبہ سندھ

کتاب ملنے کا پتا:مرکزی دفتر جمعیت علمائے اسلام، کریم پارک، راوی روڈ، لاہور

جمعیت علمائے اسلام کا شمار برصغیر کی اُن جماعتوں میں کیا جاتا ہے، جنہوں نے سیاسی اور مذہبی دونوں بنیادوں پر کام کیا۔ قیامِ پاکستان کے بعد جہاں بہت سی تبدیلیاں رونما ہوئیں، اُن میں ایک یہ بھی تھی کہ سیاسی اور مذہبی جماعتیں بھی منقسم ہو کر رہ گئیں۔ یعنی کسی جماعت کا دھڑا بھارت میں رہ گیا ،تو کسی نے پاکستان چلے آنے کا فیصلہ کیا۔ جمعیت علمائے اسلام نے پاکستان میں بھی اپنی بنیادیں مضبوط رکھیں اور مختلف سطحوں پر اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔زیرِتبصرہ کتاب ’’خدمات علمائے سندھ اور جمعیت العلماء‘‘اسی مشہور جماعت کی اُن خدمات کا احاطہ کرتی ہے، جن کا تعلق صوبۂ سندھ سے ہے۔تاہم ،کتاب میں جماعت کی وہ پوری تاریخ سمیٹی گئی ہے ،جس سے اُس نے اپنی ابتدائی اور پھر ارتقائی منازل کا تعین ہوتا ہے۔

تازہ ترین