• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فلم کے سیٹ پر اداکاروں نے ہراساں کیا، کنگنا رناوت

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ اُنہیں فلم کے سیٹ پر اداکاروں نے کئی بار ہراساں کیا لیکن وہ’ می ٹو‘ کے زمرے میں نہیں آتا کیونکہ وہ جنسی ہراسانی نہیں تھی بلکہ وہ خوفزدہ کرنے اور ذلت آمیز رویہ تھا۔


بھارتی اخبار کے مطابق کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ ہراسانی کے کئی درجات ہوسکتے ہیں، اُنہیں اپنے فلمی کیریئر کے دوران کئی لوگوں کی طرف سے زہریلے رویہ کا سامنا رہا۔

بھارتی اداکارہ کا کہنا ہے کہ کئی بار مجھے فلم کے سیٹ پر جنسی ہراساں تو نہیں کیا گیا لیکن بعض لوگوں کی انا تھی اور مجھے کئی محاذ پر ہراساں کیا گیا جو ’می ٹو‘ میں تو نہیں آتے لیکن وہ ہراسانی ضرور ہے۔

کنگنا رناوت نے مزید کہا کہ ہراسانی کی رینج اُنہیں طویل انتظار کرانے سے لے کر بغیر رضامندی اُن کی آواز ڈب کرنے تک ہے۔

اپنے کربناک تجربات بیان کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ نے کہا کہ ’’مجھے سیٹ پر چھ گھنٹے انتظار کرایا گیا، جان بوجھ کر مجھےغلط کال ٹائم دیا گیا، مجھے غلط تاریخیں دی گئیں لہٰذا مواقع ضائع ہوئے اور پھر ہیروز کی جانب سے آخری لمحات میں شیڈول منسوخ کردیئے گئے۔

کنگنا رناوت کا مزید کہنا ہے کہ ’’میرے خلاف گروپ بندی کی گئی اور مجھے فلم ایونٹس میں نہیں بلایا گیا،میرے بغیر ٹریلر لانچ کردیئے اور پھر مجھے بتائے بغیر ہی کسی اور کی آواز ڈب کرلی گئی، جو اداکار کی اجازت سے متعلق بنیادی حق کی خلاف ورزی ہے۔

کنگنا رناوت ان دنوں فلم ’’منی کرنیکا: کوئن آف جھانسی‘‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جو 25جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین