بلوچستان میں حب بیلا کراس کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 25 افراد جھلس کر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
تصادم کے بعد مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی تھی، جس کے نتیجے میں 15 افراد موقع پر جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے تھے۔
جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
زخمیوں کو لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جھلس کر زخمی ہونے والے 10 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
ڈپٹی کمشنرشبیر مینگل کا کہنا ہے کہ 4 شدید زخمیوں کو بیلہ اسپتال سے کراچی روانہ کر دیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ بس میں 29 مسافروں سمیت 31 افراد سوار تھے۔
حادثےکا شکار ہونے والی کوچ کراچی سے پنجگور جارہی تھی۔
ڈٖی سی لسبیلہ کا کہنا ہے کہ گاڑیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے۔