شام کے شمال مشرقی صوبہ حسکہ میں امریکی اتحادی فوج کے قافلے پرخودکش حملے کے نتیجے میں پانچ اہلکار ہلاک ہوگئے۔
عرب ٹی وی کے مطابق خودکش حملہ آور نے حسکہ کے جنوبی دیہاتی علاقے میں امریکی اور شامی اپوزیشن سیئرین ڈیموکریٹک فورسز کےمشترکہ قافلے کو نشانہ بنایا تھا، دھماکے میں دو امریکی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔
شام میں ایک ہفتے کے دوران امریکی فوجی اتحاد پر یہ دوسرا حملہ ہے، اس سے قبل دیرالزور صوبے میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں چھ امریکی فوجیوں سمیت ایک درجن افراد ہلاک ہوگئے تھے۔