• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوسنیا، سخت سردی میں منفرد میراتھن کا انعقاد


بوسنیا ہرزیگووینیا میں اپنی نوعیت کی منفرد میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں 190پروفیشنل ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔

بیالیس اعشاریہ 2 کلو میٹر طویل اس میراتھن کا انعقاد سرد ترین موسم میں کیا گیا تھا جبکہ اس دوڑ کی خاص بات اس میں ججز کی غیر موجودگی میں کھلاڑیوں کی نگرانی کیلئے جی پی ایس سسٹم کا استعمال تھا۔

ایونٹ کے دوران تمام ایتھلیٹس سخت موسم میں بھی ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوششیں کرتے دکھائی دیئے اور Matthew Simonson نامی ایتھلیٹ نے سب سے پہلے مقررہ فاصلہ طے کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

تازہ ترین