• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن کھلاڑی نے مقابلے میں شکست پر ریکٹ توڑ ڈالا


کھیل میں ہار یا جیت تو قسمت سے ملتی ہے لیکن اگر مقابلے میں دو برابر کے کھلاڑی ہوں تو پھر دونوں کیلئے مشکل ہوجاتی ہے۔

ایسا ہی کچھ ہوا آسٹریلین اوپن 2019کے دوران جب جرمنی کے معروف کھلاڑی ایلکژینڈر زویریو(Alexander Zverev)کینیڈین کھلاڑی میلوس ریؤنک(Milos Raonic) کے مد مقابل تھے۔

21 سالہ ایلکژینڈرنے دوسرے رائونڈ میں شکست پر اتنا غصے میں آگئے کہ انہوں نے ہار کا غصہ اپنے ریکٹ پر اتار دیا ۔

میچ کے دوران پے در پے شکست کے باعث ایلکژینڈر زویریو اس قدر دل برداشتہ ہوئے کہ زمین پر ریکٹ مار کر توڑ ڈالا۔

ایلکژینڈرنے میچ کے بعد ٹینس کورٹ کی سائیڈ لائن پر بیٹھ کر اپنے ریکٹ کو مسلسل آٹھ بار زمین پر اتنا مارکہ اس کی شکل ہی بدل دی ۔

تازہ ترین