• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم 'پوکیمون ڈیٹیکٹیو پکاچوکا نیا ٹریلر جاری


یوں تو جاپان کے نامور ویڈیو گیمنگ کردار پیلے رنگ کے پوکیمون ہر ایک کے پسندیدہ ہیں جنہیں جاپان میں پاکٹ مونسٹرز کے طور پر بھی جانا جاتا ہے تاہم اب پوکیمون جاسوس کے روپ میں بھی جلوہ ہورہے ہیں۔

جی ہاں ہالی وڈ کی نئی لائیو ایکشن اینیمیٹیڈ فلم 'پوکیمون؛ ڈیٹیکٹیو پکاچو کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ہدایتکارروب لیٹر مین کی اس فینٹسی فلم کی کہانی ایسے جاسوس پکاچو کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک نوجوان کی مدد کرتے ہوئے اس کے لاپتہ باپ کی تلاش میں مدد کرتا ہے۔

ننھا جاسوس اور نوجوان ملکر نئے مشن پر ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں اور ننھے ننھے مونسٹرز کو قابو میں کر کے لاپتہ افراد کی تلاش شروع کرتے ہیں۔

میری پیرنٹ اورکیل بوئیٹر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں پوکیمون کے ڈائیلاگ نامور ہالی وڈ اداکار ریان رینلڈکی آواز میں ریکارڈ کروائے گئے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ،جسٹس اسمتھ،کیتھرین نیوٹن اورکین واٹینبی سمیت کئی فنکاراہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

ڈرامے سے بھرپور یہ فینٹسی اینیمیٹڈ فلم لیجنڈنری انٹرٹینمنٹ اور وانر بروس پکچرز کے بینر تلے 10مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کر دی جائیگی۔

تازہ ترین