• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسکیو اہلکار کی زوردار لات نے خودکشی کو ناکام بنادیا


کہتے ہیں کہ عقل بادام کھانے سے نہیں بلکہ ٹھوکر کھانے سے آتی ہے لیکن ان صاحب کے توکیا ہی کہنے جنہیں ایک ٹھوکر نے نئی زندگی دے دی۔

جی ہاں چین میں ایک شخص نے عمارت کی چوتھی منزل سے کود کر خودکشی کا منصوبہ بنایا لیکن عین وقت پر امدادی کارکن کی ایک زوردار لات نے اس کی کوش ناکام بنا دی۔

جیسے ہی یہ صاحب کودنے لگے، ریسکیو ٹیم کا اہلکار عمارت کی چھت سے چھلانگ لگاتا ہوا آیا اور اسے زوردار لات رسید کرتے ہوئے واپس کمرے میں پھینک دیا ،اْمید کی جاسکتی ہے کہ اس شخص نے اس ٹھوکر کے بعد زندگی کو بھرپور طریقے سے جینے کا ارادہ کرلیا ہوگا۔

تازہ ترین