• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان کی قطری ہم منصب سے ملاقات

وزیر اعظم عمران خان نے قطری ہم منصب عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی سےملاقات کی ہے، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون بڑھانےپر تبادلہ خیال کیا گیا۔


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی زلفی بخاری بھی ملاقات میں شریک تھے۔

قطری وزیر اعظم عبداللہ بن ناصربن خلیفہ الثانینے وزیر اعظم عمران خان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔

وزیراعظم عمران خان قطر کے دوروزہ دورے پر آج دوحہ پہنچے تھے، وزیراعظم کو دورے کی دعوت امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے دی تھی۔

تازہ ترین