• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریڈ ٹو کرکٹ: کراچی نے ایبٹ آباد کو اننگز اور51رنز سے ہرادیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ گریڈ ٹو میں کراچی بلیوز نے ایبٹ آباد کو اننگز اور51 رنز سے شکست دے دی۔ یو بی ایل کمپلکس میں پیر کو فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں ایبٹ آباد کی ٹیم 118 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ صہیب خان اور محمد اصغر نے تین تین وکٹ حاصل کئے۔ این بی پی اسٹیڈیم میں لاڑکانہ اور ڈیرہ مراد جمالی کا میچ ڈرا ہوگیا۔
تازہ ترین