• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ای ڈی یونیورسٹی کے طلباء کے داخلے سے متعلق ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے این ای ڈی یونیورسٹی کے طلباء کےداخلے سے متعلق ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔جسٹس گلزار احمد اور جسٹس مقبول سجاد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو این ای ڈی یونیورسٹی کے طلباء کی داخلہ منسوخی سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلہ کےخلاف یونیورسٹی کی اپیل پر سماعت ہوئی۔سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔این ای ڈی یونیورسٹی نے خراب کارکردگی پر طلباء کا داخلہ منسوخ کیا تھا۔ ذیشان اور خرم احمد سمیت 7 طلباء نے داخلہ منسوخی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیاتھا۔ سندھ ہائی کورٹ نے طلباء کی داخلہ بحال کردیا تھا۔

تازہ ترین