• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف کی عدم فراہمی کی وجہ سے جرائم بڑھتے ہیں،مفتی نعیم

کراچی (پ ر)معروف مذہبی اسکالر ،جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس و شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ انصاف کی عدم فراہمی کی وجہ سے جرائم بڑھتے ہیں،استاد کوہتھکڑی اور قاتلوں کو پروٹوکول دینے والے ساہیوال واقعے کے اصل ذمہ دار ہیں، درست تحقیقات کرکے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔پیر کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمدنعیم نے کہاکہ ساہیوال واقعہ انتہائی افسوسناک اور لمحہ فکریہ ہے ، اگر پہلے جعلی ثابت ہونے والے مقابلوں کی سنجیدگی سے تحقیقات کرکے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاتاتو یہ افسوسناک واقعہ رونما نہ ہوتا۔

تازہ ترین