لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ میں صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کو نا اہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔علیم خان کی اہلیت کو لیگی امیدوار رانا احسن نے چیلنج کیا تھا،علیم خان کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے دلائل دئیے کہ علیم خان نے کاغذات نامزدگی میں تمام حقائق ظاہر کیے ہیں ان پر کسی قسم کا مقدمہ نہیں اور نہ ہی انہوں نے آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی ہے علیم خان کیخلاف پٹیشن سیاسی ہے،لہذا علیم خان کیخلاف الیکشن پٹیشن خارج کی جائے۔