اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کی بریت کے فیصلے کے خلاف دھرنے کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ نواز شریف کو سزا سنائے جانے پر نعرے بازی کرنے والے 3 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی ۔