• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب، ٹرک سے ٹکر کے بعد کوچ میں خوفناک آگ، 25 مسافر زندہ جل گئے


کوئٹہ،حب (نمائندہ جنگ+نامہ نگار) حب کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کوچ میں آگ بھڑک اٹھنے سے 25 مسافر زندہ جل گئے جبکہ15 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق ضلع پنجگور سے کراچی جانے والی مسافرکوچ اور ٹرک درمیان حب کے قریب تصادم ہوگیا جس کے باعث کوچ میں آگ لگ گئی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق کوچ میں35افراد سوارتھے ، واقعہ میں25 مسافر جھلس کر جاں بحق جبکہ 10کے قریب مسافر جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی اور جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال پہنچایا شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا ۔ درایں اثناء حادثے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے سول ہسپتال بیلہ میں ایمرجنسی نافذکردی ۔حب سے نامہ نگار کے مطابق مسافروں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں،کئی مسافروں نے کوچ سے کود کر جانیں بچائیں،پیر کے روز کراچی سے بلوچستان کے مکران ڈویژن کے علاقے پنجگور جانے والی جہانزیب ٹرانسپورٹ کمپنی کی ایک مسافرکوچ کراچی سے تقریبا 200کلومیٹر دورشام کو تقریباً 6بجے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے تاریخی شہر بیلہ پہنچی تو آرسی ڈی ہائی وے پر بیلہ کراس کے قریب اس تیز رفتار مسافر کوچ کا ٹائر پھٹ گیا اور یہ کو چ سڑک کے کنارے کھڑے ہوئے ایک دس ویلر ٹرک سے ٹکرائی گئی جسکے باعث مسافر کوچ الٹ گئی،جس کے بعد مسافر کو چ میں آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری کوچ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

تازہ ترین