• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران کی قطری ہم منصب عبداللہ بن نصر سے ملاقات

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ قطر میں اپنے قطر کے وزیراعظم عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی سے دوحا میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جبکہ قطری وزیراعظم نے وزیراعظم عمران اور پاکستانی وفد کے ارکان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان قطر کے 2روزہ سرکاری دورہ پر پیر کو دوحا پہنچ گئے۔ حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور سلطان بن سعد الموریخی نے وزیراعظم کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم نےقطر کے وزیر اعظم عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی سے دوحہ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات خصوصا اقتصادی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ،وزیرخزانہ اسد عمر ،وزیر پٹرولیم غلام سرور خان، وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد، وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف اور چیرمین ٹاسک فورس برائے توانائی ندیم بابر ،سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ، قطر میں پاکستانی سفیر سید احسن رضا شاہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔
تازہ ترین