• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا افغانستان میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے 11سمجھوتوں پر دستخط

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)بھارت نے افغانستان میں چھبیس ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کیلئے تعاون کے گیارہ سمجھوتوں پر دستخط کئے ہیں،منصوبوں سے افغانستان میں تعلیم،صحت ،روزگار اور معیشت کو فروغ حاصل ہوگا۔ بھار تی میڈیا کے مطابق کابل میں ہندوستان کے سفارت خانے نے پیر کوایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ان ترقیاتی منصوبوں میں بیشتر منصوبے بنیادی ضروریات کے بارے میں ہیں جن میں افغانستان میں طبی مراکز کا قیام شامل ہے۔
تازہ ترین