• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، سابق ڈائریکٹر ڈی جی پی آرکو گھر میں تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا

لاہور (نمائندہ جنگ) نامعلوم افراد نے سابق ڈائریکٹر ڈی جی پی آر کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا، گھر سے قیمتی سامان بھی چرا لیا گیا۔ گھر والوں نےواردات کاشبہ اپنے ڈرائیور غلام دستگیر پر ظاہر کیا ہے۔مقتولہ 75سالہ جہاں آرا ءزاہدافسانہ نگار، شاعرہ اور تعلقات عامہ پنجاب سے ریٹائرڈ تھیں۔مقتولہ کے خاوند2013میں وفات پا گئے۔ان کی کوئی اولاد بھی نہ تھیں اور وہ ستوکتلہ کے علاقہ واپڈا ٹائون میں اکیلی رہائش پذیر تھیں۔ انہوں نے خانیوال کے غلام دستگیر کو گھر میں ڈرائیور رکھا ہوا تھا۔ مقتولہ کے بھتیجے کرنل (ر) ظہیر کے مطابق رشتہ دارانہیں اکثر فون کرتے رہتے، جمعہ کے روز فون کیا تو کوئی جواب نہ ملا، ہفتہ کے روز پھر فون کیا لیکن کسی نے فون نہ اٹھایا۔
تازہ ترین