• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ساہیو ال،دوسری FIRکاٹ کر توہین عدالت کی گئی،ماہرین

اسلام آباد( رپورٹ :رانامسعود حسین )پاکستان تحریک انصاف کے وزیر اعلیٰ، عثمان بزدار کے براہ راست ماتحت ادارہ پنجاب پولیس نے ʼʼساہیوال میں پیش آنے والے مبینہ جعلی پولیس مقابلہʼʼ کے حوالے سے پہلی ایف آئی آر میں مقتول خواتین اور مردوں کو بادی النظر میں خوفناک د ھشت گرد اور عالمی دھشت گرد تنظیم ʼʼداعش کا سہولت کار ʼʼ قرار دے دیا ہے ماہرین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ دوسری ایف آئی آر میں سی ٹی ڈی کے 16اہلکاروں کو بھی بادی النظر میں اسی درجہ کا خوفناک دھشت گرد اور قاتل بنا کر جہاں پیشہ ورانہ بدیانتی،غفلت اور نااہلیت کا مظاہرہ کیا ہے، وہیں پر سپریم کورٹ کے ایک حالیہ فیصلہ پر عدم عملدرآمد کرکے کھلی توہین عدالت کا ارتکاب بھی کیا ہے ، 23 مئی 2018 کوجسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم ،جسٹس مقبول باقر ،جسٹس منظور احمد ملک ،جسٹس طارق مسعود ،جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل سپریم کورٹ کے 7 رکنی لارجر بنچ نے ایک ہی وقوعہ کی دوالگ الگ ایف آئی آرز درج ہونے یا نہ ہونے کے قانونی نکتہ سے متعلق فیصلہ جاری کر تے ہوئے قرار دیا تھا کہ ملک بھرکی پولیس ایک کیس میں پہلی ایف آئی آر کے اندراج کے بعد کسی بھی قسم کی دوسری ایف آئی آر درج نہیں کرسکتی ہے۔
تازہ ترین