• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ، اسلام آباد ، پنڈی کہیں ہلکی کہیں تیز بارش، پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری

لاہور (نمائندہ جنگ)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے سلسلے کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا جبکہ بلوچستان کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا۔فیصل آباد میں چھت گرنے بچی جاں بحق جبکہ ماں بیٹے سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے، اسلام آبادسمیت پنجاب کے شہر وں لاہور، گوجرانوالہ،شیخوپورہ ، قصور، راولپنڈی ، سرگودھا، وہاڑی، بورے والا، میلسی اور گرد و نواح میں گزشتہ روز وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ لاہور میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب شدید بارش کی وجہ سے لیسکو کے 180فیڈر بند ہو گئے جس سے شہر کے بیشتر علاقوں میں کئی گھنٹے بجلی معطل رہی ۔
تازہ ترین