• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کے چیئرمین پی اے سی بننے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کافیصلہ آج ہو گا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف کی بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تقرری کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے پیر کو فیصلہ سنانا تھا تاہم عدالتی عملہ نے بتایا کہ فیصلہ آج بروز منگل سنایا جائے گا۔ فاضل بنچ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ 31 دسمبر کو محفوظ کیا تھا۔
تازہ ترین