• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شامی ہوائی اڈےاور ایرانی اہداف پر حملے کرکے 13 اہلکار ماردیئے، اسرائیل، 30 صیہونی میزائل تباہ کردیئے، شام

دمشق (جنگ نیوز،اے پی پی) اسرائیل نے دعویٰ کیا ہےکہ شام سے ایک میزائل حملے کے بعد اس نے شام میں شامی ایئر پورٹ اور ایرانی اہداف پر حملے کئے جس سے ،کم از کم13 اہلکار ہلاک ہوگئے، کارروائی کےدوران ایرانی قدس فورس کےاہداف کونشانہ بنایا گیا،شامی فوج نےاسرائیل کے30 سے زائد میزائلوں کو تباہ کردیا،مبصرین کے مطابق اس اقدام سے ایران اور اسرائیل میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا،اسرائیل کی فوج نے شام میں ایرانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کادعویٰ کیا ہے،فرانسیسی خبر رساں ادارے کےمطابق اسرائیلی فوج نےپیر کی صبح جاری ایک بیان میں حملے کی تصدیق کی ہے،سرائیلی فوج کےمطابق اس کارروائی کے دوران شامی دارالحکومت دمشق کے نواح میں ایرانئی قدس فورس کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا،اسرائیل کےجنگی طیاروں نے پیر کوعلی الصبح شام میں ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا،اسرائیلی فوج کے مطابق اس کارروائی کے دوران شامی دارالحکومت دمشق کے نواح میں ایرانی قدس فورس کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد شامی اینٹی ایئرکرافٹ میزائل داغے جانے کے سبب شامی دفاعی نظام کو بھی حملے کا نشانہ بنایا گیا، شامی حکومت کے مطابق اسرائیل کی طرف سے فائر کئےگئے زیادہ تر میزائلوں کو شامی اینٹی ایئر کرافٹ نظام نے ہوا میں ہی تباہ کر دیا۔

تازہ ترین