• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، صدر عارف علوی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاری کے فروغ، کاروبار میں آسانی ، روزگار کے مواقع اور مینوفیکچرنگ شعبہ کی تیز تر ترقی کے ذریعے نجی شعبوں کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے، معیشت کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے،چیلنجز کے باوجو د حکومت سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے سخت محنت کررہی ہے ۔ پاکستانی کمپنی ”ایمریلی سٹیلز“ کے چیئرمین عباس اکبر علی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ معیشت کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے جو کاروبار میں سہولت دینے کے لئے ہر اقدام اٹھانے کا تہیہ کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیار مصنوعات میں سرمایہ کاری ہماری معیشت کی بحالی کی لائف لائن ہے جس میں ملک کو مسابقانہ سبقت حاصل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام چیلنجوں کے باوجود موجودہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے ساز گار فضاءپیدا کرنے کے لئے سخت محنت کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے کو جدید دور کی ٹیکنالوجی بروئے کار لانی چاہئے تاکہ اس کی گنجائش اور معیار مزید بلند ہو اور اس کے نتیجہ میں ملک کی برآمدات میں اضافہ ہو۔
تازہ ترین