• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ بلدیات میں افسران کی اُکھاڑ پچھاڑ میونسپل کمشنر وسطی تبدیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ بلدیات میں افسران کی اکھاڑ پچھاڑ کردی گئی ہے اور میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی وسیم مصطفی سومرو کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں میونسپل کمشنر ویسٹ کی ذمہ داری تفویض کر دی گئی جبکہ تعیناتی کے منتظر محمد فہیم خان میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی لگادئیے گئے۔ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈی نیشن ڈیپارنمٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ٹوٹیفکیشن کے مطابق میونسپل کمشنر غربی عمران اسلم کو ڈسٹرکٹ کورنگی کے ایم سی تعینات کردیا گیاجبکہ بلدیہ کورنگی کے ایم سی شاہد علی خان کو ایم ڈی حیدرآباد میونسپل کارپوریشن تعینات کردیا گیا۔ حیدرآباد میونسپل کارپوریشن سے نصراللہ عباسی کی خدمات واپس لے لی گئیں اور انہیں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ حیدرآباد ڈویژن تعینات کردیا گیاجبکہ عبید اللہ صدیقی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ہوگئے۔
تازہ ترین