• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں 32 ہزار صارفین کی شکایات نمٹائی گئیں

دبئی (رپورٹ: سبط عارف) دبئی میں 2018 کے دوران صارفین کی جانب سے 32650 شکایات ملیں۔ جبکہ کاروباری حلقوں کی شکایات کی تعداد 1657 رہی۔ چار کاروباری دنوں میں صارفین کی 32 ہزار شکایات کو نمٹایا گیا۔ ڈپارٹمنٹ آف اکنامک ڈیولپمنٹ (ڈی ای ڈی) میں دبئی کمرشل کمپلائنس اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سیکٹر کو گزشتہ سال ماہانہ 2720 شکایات موصول ہوئیں۔ 2018 میں خدمات کے شعبے میں صارفین کی شکایات مجموعی شکایتوں کا 24.2 فیصد رہی۔ ناقص مصنوعات سے متعلق شکایات 14.9 فیصد رہی۔ کاروباری شکایات میں سمجھوتے کی شرائط کی عدم تعمیل کا تناسب 79 فیصد رہا۔
تازہ ترین