• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کابینہ، جیل کے سواسوسال پرانے قانون میں ترمیم منظور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مشیر اطلاعات ،قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ جیل کے سوا سو سال پرانے قانون میں ترمیم کیلئے صوبائی کابینہ نے منظوری دی ہے، اٹھارویں ترمیم کے بعد متروکہ وقف املاک کا انتظامی کنٹرول سندھ حکومت کے پاس ہونا چاہئے، متروکہ وقف املاک کے حصول کیلئے عدالت عظمیٰ سے رجوع کریں گے اور متروکہ وقف املاک بورڈ بنایا جائے گا، آئی جی سندھ کے اختیار کم نہیںکررہے، جب منتخب حکومتوں کا احتساب ہو سکتا ہے تو پولیس اور بیوروکریسی کا بھی احتساب ضروری ہے۔ یہ با ت انہو ں نے کا بینہ اجلا س کے بعد پریس بریفنگ میں بتائی۔ سندھ کابینہ کے اجلا س میں وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزراء، مشیران، معاون خصو صی اور چیف سیکرٹری نے شرکت کی۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نئے ایکٹ کے تحت قیدیوں کو بہتر ماحول اور طبی سہولتیں فراہم ، اپنے معا لج تک رسائی ،جیل میں تعلیم اور فنی تعلیم کی فراہمی سے قیدیوں کو اچھا شہری بنایا جائے گا۔ وزیراعلی سندھ نے اس پر بھی زور دیا گیا کہ مجرم کو جیل میں اس کی سزا ختم ہونے سے پہلے اسے معاشرے کا کارگر شہری بنانا اس ایکٹ کے اہم مقصد ہے۔ وزیراعلیٰ نے کابینہ کمیٹی قائم کردی ہے جس میں وزیر جیل خانہ جات ناصر شاہ ،وزیر توانائی امتیا ز شیخ اور مشیر قانو ن بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب شامل ہیں۔ کابینہ اجلاس میں سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دی گئی ہے جبکہ سندھ پبلک پرو کیو ر منٹ اتھارٹی کے رولز کی منظوری دی گئی ہے۔متروکہ وقف املاک سندھ نے قانون سازی کی ہے۔ وزیراعلی سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سندھ حکومت میڈیا ہاؤسز کے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے سنجیدہ ہے اور اس کے لئے اقدام اٹھائے جا رہے ہیں اس ضمن میں وزیراعلیٰ سندھ نے یہ احکا ما ت جاری کر دیے ہیں۔
تازہ ترین