• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادرکے قریب سوا لاکھ ایکڑ پر ماڈرن پورٹ سٹی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد( مہتاب حیدر) حکومت نے 1000 ارب روپے کی لاگت سے 1,30,000 ( تقریبا سوا لاکھ سے زائید) اراضی پر ماڈرن سٹی پورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،تمام وسائل فراہم کرنے کے بھاری لاگت کی وجہ سے حکومت نے بی او ٹی کی بنیاد پر پرائیویٹ سیکٹر کی مدد حاصل کی جائے گی۔ پلانگ کمیشن کے اعلیٰ زرائع کے مطابق گوادر اسمارٹ سٹی کا منصوبہ ایک ماہ کے میں اسٹیرنگ کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا، جبکہ پلانگ کمیشن کے سابق ڈپٹی ڈاریکٹر ڈاکٹر ندیم الحق نے منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے کا مجوزہ موجودہ ماسٹر پلان سوویت یونین کے وقتوں کا ہے جبکہ حالات کے اعتبار سے اس جدید بنایا جاسکتا تھا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لئے کئی دیگر پہلوؤں پر غور کی ضرورت ہےبشمول گوادر کے شہریوں کو اعتماد میں لینے جیسی۔
تازہ ترین