• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ساہیوال،زخمی بچے اسپتال سے ڈسچارج،گھرمنتقل

لاہور(نمائندہ جنگ)سانحہ ساہیوال میں زخمی ہونے والے بہن بھائی کو صحت یابی کے بعد لاہور جنرل اسپتال سے ڈسچارج کر کے گھرمنتقل کردیا اور ان کی کونسلنگ کیلئے خاتون ماہر نفسیات بھی تعینات کر دی گئی، پیر کو پرنسپل پروفیسر محمد طیب کی موجودگی میں 6رکنی میڈیکل بورڈ نے ان بچوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور انہیں جسمانی طور پر فٹ قرار دے کر گھر بھیجنے کی سفارش کی، میڈیکل بورڈ میں پروفیسر فاروق افضل ،پروفیسر الطاف قادر ، پروفیسر آغا شبیر علی ،ایسوسی ایٹ پروفیسر آمنہ جاوید ،ایم ایس ڈاکٹر محمود صلاح الدین اور ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر رانا محمد شفیق شامل تھے ۔
تازہ ترین