• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریگزٹ پر برطانیہ پر دباؤ بڑھانا بہتر نہیں، جرمن وزیر

برلن (اے پی پی) جرمن وزیر اقتصادیات پیٹر الٹمائر نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے اخراج کے حوالے سے برطانیہ کو غیر ضروری دباؤ کا سامنا کرنے کی ضرورت نہیں۔ غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برلن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپی یونین سے اخراج کے حوالے سےکسی حتمی تاریخ کے تعین کی جگہ برطانیہ کے لیے ضروری وضاحتیں فراہم کرنا اہم ہے۔ الٹمائر نے کہاکہ اس وقت یورپی کونسل میں بریگزٹ معاملے پر واضح مذاکرات کی حمایت موجود نہیں ہے۔ یہ اہم ہے کہ عدم اتفاق کی بنیاد پر برطانیہ رواں برس 29 مارچ کو یورپی یونین سے علیحدہ ہو جائے گا۔ ایسی صورت میں برطانوی سیاست اور شہریوں میں اقتصادی افراتفری پھیلنے کا یقینی امکان ہے۔ واضح رہے کہ بریگزٹ ڈیل کو برطانوی پارلیمنٹ نے گزشتہ ہفتے پندرہ جنوری کو مسترد کر دیا تھا۔
تازہ ترین