• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاورڈہیوزکےہرکولیس سے کئی گنا بڑے پال ایلن کے طیارے نے اسپیڈٹیسٹ پاس کرلیا

لندن(جنگ نیوز)دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور طیارے نے اپنا سپیڈ ٹیسٹ کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا۔ مائیکرو سافٹ کے شریک بانی ایلن پال کی جدوجہد رنگ لے آئی۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق سٹریٹو لانچ کو مائیکروسافٹ کے شریک بانی پال ایلن کی جانب سے دو سال قبل متعارف کروایا گیا تھا۔یہ طیارہ 30 ہزارفٹ بلندی تک پرواز کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔مسافر بردار یہ طیارہ خلاء میں بھیجنےکےکام بھی آئے گا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ طیارہ ہاورڈ ہیوز ایچ فور ہرکولیس طیارے سے بھی کئی گنا بڑا ہے، جس کے ذریعے چھوٹی خلائی شٹل کو مدارمیں بھیجا جا سکے گا۔سٹریٹو لانچ سسٹمز کا تیار کردہ یہ ہوائی جہاز اپنی پیٹھ پر راکٹ سوار کرکے اسے بالائی فضا کے قریب لے جائے گا جہاں سے راکٹ بھیجنا ممکن ہوگا۔
تازہ ترین