• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کیلئے نئےہائی کمشنر پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں،جیمز شیرا

لندن (جنگ نیوز) رگبی کے سابق میئر کونسلر جیمز شیرا (ستارہ پاکستان) نے برطانیہ میں نئے پاکستانی ہائی کمشنر نفیس ذکریا کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ پاکستان کی سربلندی اور کمیونٹی کی خوشحالی کے لیے کام کریں گے۔ ’’جنگ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ نفیس ذکریا پہلے بھی برطانیہ میں تعینات رہ چکے ہیں اور انہیں یہاں آباد کمیونٹی کے مسائل کا ادراک ہے اور انہیں مسئلہ کشمیر کے ضمن میں کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بھی آگاہی حاصل ہے۔ وہ انتہائی جفاکش اور اپنے وطن سے شدید محبت کرنے والے انسان ہیں اور ان کے دور میں پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی و کشمیری کمیونٹی بھی نئے ہائی کمشنر کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔
تازہ ترین