• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشتاق جدون نے فرانس میں تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ کا افتتاح کردیا

پیرس (رضا چوہدری) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنما مشتاق خان جدون کی جانب سے پیرس کے علاقے مومینی میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کا افتتاح کر دیا گیاجس میں کثیر تعداد میں پارٹی کارکنان و عہدیداران نے شرکت کی، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف فرانس کے صدر میاں ذوالفقار جتالہ، گلزار لنگڑیال، نعمت اللہ، ابرار کیانی، یاسر قدیر و دیگر نے پارٹی سیکرٹریٹ کے حوالے سے کہا کہ فرانس میں موجود پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے کسی دفتر کا ہونا بہت ضروری تھا تاکہ فرانس میں مقیم پاکستانیوں کے درپیش مسائل کو پاکستان میں ارباب اقتدار تک پہنچایا جاسکے۔ مقررین نے کہا کہ سیکریٹریٹ کے قیام سے وزیر اعظم کے وژن کو فرانس بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں پہنچانے تک موثر اور مددگار ثابت ہوگا، پاکستانیوں کے وزیراعظم عمران خاں جو پاکستان میں ایک تبدیلی کا نعرہ لے کر آئے تھے اس کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ انشاء اللہ پاکستان وزیراعظم عمران خاں کی قیادت میں پرامن اور ترقی یافتہ پاکستان بن کے رہے گا۔ اس موقع پر فرانس کی معروف کاروباری و سماجی شخصیات ملک سعید، اکرام رانجھا، شہزاد بٹ، محترمہ کرن نے تحریک انصاف فرانس میں باضابطہ شمولیت اختیار کی یاد رہے کہ یہ دفتر تحریک انصاف فرانس کے سرپرست اعلیٰ مشتاق خان جدون کی جانب سے پارٹی کو دیا گیا ہے۔
تازہ ترین