• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساہیوال میں جعلی پولیس مقابلہ قابل مذمت ہے، ٹونی لائیڈ ایم پی

راچڈیل (نمائندہ جنگ) ساہیوال میں جعلی پولیس مقابلے میں بے گناہ شہریوں اور ایک کمسن بچی کی ہلاکت پر برطانیہ میں شدید ردعمل پایا جاتا ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ کے ممبر ٹونی لائیڈ ممبر پارلیمنٹ شیڈو سیکریٹری بریگزٹ آئر لینڈ، محمد زمان میئر راچڈیل، زاہد اقبال، سلیمان مرزا نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت پر جعلی پولیس مقابلوں کا الزام لگانے والی حکومت نام نہاد پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والوں کے ورثا کو جواب دے اور اس کی اعلیٰ سطح کی انکوائری کی جائے۔ انہوںنے یہ بھی کہا ہے کہ یہ جعلی پولیس مقابلے موجودہ چیف جسٹس کے لیے ایک چیلنج ہے اور وہ اس پر سوموٹو لیں۔
تازہ ترین