• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساہیوال واقعہ کیخلاف ن لیگ بلوچستان کا مظاہرہ‘متاثرہ خاندان کے تحفظ کا مطالبہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سینئر نائب صدر سردار اللہ داد بڑیچ اور سیکرٹری اطلاعات ڈپٹی میئر کوئٹہ محمد یونس بلوچ کی قیادت میں ساہیوال واقعہ کے خلاف پیر کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، جس سےنصیر خان اچکزئی،، میر گوہر خان مینگل ، محمد یونس بلوچ ،سرداراللہ داد بڑیچ ،عبدالوہاب اٹل ، حیدر خان اچکزئی ،نثار خان اچکزئی،شاکر محمد حسنی اور سکینہ مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کے ہاتھوں بچوں کے سامنے والدین کا قتل حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے ، پنجاب حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوگئی ، پنجاب کو پولیس اسٹیٹ میں تبدیل کردیا گیا ہے نئے پاکستان کے نام پر ملک میں جنگل کا قانون ہے دن دہاڑے بچوں کے سامنے فائرنگ کرکے انکے والدین کو قتل کردیا جاتا ہے اور پنجاب حکومت کے وزراء واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی بجائے انہیں تحفظ فراہم کرنے کیلئے پریس کانفرنسز کررہے ہیں حالانکہ ساہیوال واقعہ کے بعد پنجاب حکومت کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہئے تھا ، انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ ساہیوال واقعہ کا از خود نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرکے متاثرہ خاندان کو تحفظ فراہم کریں ۔
تازہ ترین