• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: پرمٹ اور کاغذات نہ رکھنے والے رکشوں اور گاڑیوں کیخلاف کارروائی ،کم عمر ڈرائیوروں کا چالان

کوئٹہ(خ ن)صوبائی سیکریٹری ٹرانسپورٹ اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ کی نگرانی میں آرٹی اے اور ٹریفک پولیس نے کم عمر ڈرائیورز، کاغذات اور پرمٹ نہ رکھنے والوں کے خلاف منان چوک پر کارروائی کرتے ہوئے بغیر پر مٹ اورکاغذات پر 5 رکشوں، 3 سوزوکی اورایک پک اپ گاڑی کو بند کردیا اس کے علاوہ ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے اور کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 40 گاڑیوں کا چالان کیا گیا اس دوران متعدد گاڑیوں کے کالے شیشے بھی اتار دیے گئے کارر وائی کے موقع پرحمیداللہ محمد حسنی ،ٹریفک پولیس کے علاوہ ایکسائز پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کا عملہ بھی موجود تھا سپرنٹنڈنٹ آرٹی اے نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور غیر قانونی ،دو نمبر گاڑیوں اور رکشوں کے خلاف خصوصی مہم تیزی سے جاری ہے لہذا تمام گاڑی اور رکشہ مالکان اپنی گاڑیوں کے اصل کاغذات ہمراہ رکھیں۔ 
تازہ ترین