• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ کورال : دومسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دکاندار زخمی

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) تھانہ کورال کے علاقے ترلائی میں جنرل سٹور میں دومسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے دکاندار عبدالرحیم کو زخمی کردیا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔تھانہ کراچی کمپنی پولیس کو عباس نے رپورٹ درج کرائی کہ چوراس کے گھر سے ایک لاکھ روپے اور زیورات کل مالیتی بیس لاکھ روپے چوری کر کے لےگئے ۔ تھانہ کراچی کمپنی پولیس کونعیم نے رپورٹ درج کرائی کہ ملزم دختر خان ہمراہ دو ساتھی ملزمان نے مدعی کی دکان سے اخروٹ ،آلوبخارہ،املی ،بادام و دیگر خشک میوہ جات مالیتی دو لاکھ ساٹھ ہزار روپے چوری کر لئے ۔تھانہ لوہی بھیر پولیس کو فیضان نےرپورٹ درج کرائی کہ اس کی گھریلو ملازمہ(ر) اس کےگھر سے پچیس تولے زیورات ،دو گھڑیاں ،ایک لاکھ دس ہزار روپے و دیگر سامان چوری کرکے لے گئی ۔ تھانہ آبپارہ پولیس کو عارف نے رپورٹ درج کرائی کہ مدعی نے ملزم صغیر کو چھ لاکھ چالیس ہزار روپے اپنے بھائی کو دینے کے لئے دیئے ،ملزم دھوکہ دہی سے خود رقم ہڑپ کر گیا ۔تھانہ سبزی منڈی پولیس نے باش خان کی رپورٹ پر تاج کے خلاف چھتیس لاکھ روپے چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
تازہ ترین