• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب سے 137پاکستانی ڈی پورٹ، اسلام آبادپہنچ گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سعودی عرب سے 137 اورترکی سے 2پاکستانی ڈی پورٹیزاسلام آبادپہنچ گئے۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق پیرکوجدہ سعودی عرب سے سعودی ائرلائن کی پروازایس وی 3708کے ذریعے 137پاکستانی ڈی پورٹیز نیواسلام آبادانٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچے ۔ان ڈی پورٹیزکے بارے بتایاجاتاہے کہ یہ لوگ ویزوں کی میعادختم ہونے کے باوجودسعودی عرب کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی طورپرمقیم تھے ۔ادھراستنبول 2پاکستانی ڈی پورٹیزطاہرمنیرسکنہ گجرات اورمسلم خان سکنہ پشاوراسلام آبادائرپورٹ پہنچے ان دونوں کے بارے بتایاجاتاہے کہ یہ غیرقانونی طورپرترکی میں مقیم تھے جنہیں ترک حکومت نے ڈی پورٹ کردیا،ایف آئی اے امیگریشن عملے نے انہیں حراست میں لے کرمزیدقانونی کارروائی کے لئے پاسپورٹ سیل اسلام آبادمنتقل کردیا۔
تازہ ترین