• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش سے سڑکیں و گلیاں تالاب بن گئیں

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی اسلام آباد میں دن بھر کی موسلا دھار بارش کے دوران واسا کی طرف سے الرٹ جاری کر دیا گیا ۔ واسا نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشینری مختلف مقامات پر پہنچا دی ، پورا دن سکرمشینیں ، پمپ وغیرہ مری روڈ پر بھی کھڑے رہے تاہم واسا حکام کے مطابق شہر میں کسی بھی جگہ پر زیادہ پانی جمع نہیں ہوا ، ادھر راولپنڈی میں موسلا دھار بارش سے شہر اور کینٹ میں سڑکوں پر بعض مقامات پر پانی جمع ہو گیا ۔بارش کے دوران شہریوں کی گاڑیاں بند ہوتی رہیں۔
تازہ ترین