• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسائز کا پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹرز کی جائیدادوں کے کرائے خود وصول کرنیکا فیصلہ

راولپنڈی ( ساجد چوہدری ،اپنے نامہ نگار سے ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پنجاب بھر میں پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کی کرائے پر دی گئی جائیدادوں کا کرایہ خود وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کرائے سے ٹیکس وصولیوں کو یقینی بنایا جاسکے ، ایسی جائیدادوں کیلئے اٹیچمنٹ کے الفاظ استعمال کرتے ہوئے کرایہ دار سے محکمہ ایکسائز پراپرٹی ٹیکس کے برابر کرایہ وصول کرے گا، ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ عدالت کی طرف سے پراپرٹی ٹیکس کے حصول کیلئے جائیدادوں کو سربمہر کرنے سے روکنے کے بعد کیا گیا ہے ، ایکسائز حکام کے مطابق پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 اسے اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ ایسی جائیداد جو کرایہ پر ہو اور اس کے ذمہ پراپرٹی ٹیکس کے بقایا جات بھی ہوں او ر مالک جائیداد وہ ادا نہ کر رہا ہو تو ایسی جائیداد کا کرایہ حاصل کرنے کا اختیار محکمے کو حاصل ہے ، اب محکمہ اس پر باقاعدہ عملدرآمد شروع کرنے جا رہا ہے ، ایکسائز حکام کے مطابق ایسی جائیداد جو مالک کے زیر استعمال ہے وہاں پر متعلقہ جائیداد کی قرقی اور مالک کی گرفتاری پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ مالک جائیداد کو گرفتار کر کے پراپرٹی ٹیکس وصول کیا جائے یا پھر اس جائیداد کی قرقی کر کے نادہندگان سے پراپرٹی ٹیکس وصول کیا جاسکے۔پراپرٹی ٹیکس ایکٹ 1968کے تحت اسیسنگ اتھارٹی مووایبل پراپرٹی (یعنی گاڑی وغیرہ کو بھی قرق کر سکتا ہے تاکہ سرکار کا ٹیکس وصول ہوسکے۔
تازہ ترین