• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورمیں چوری کی وارداتیں، موٹر سائیکلیں وموبائل چوری

پشاور(نمائندہ خصوصی) پشاور میں دو الگ الگ مقامات سے تین موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ایک شخص سے موبائل فون چھین لیا گیا جبکہ ایک شخص سے دھوکہ دہی سے موبائل فون لے لیا گیا۔ مسلم مینا بازار پشاور سے گل بہار کے سعد کی موٹر سائیکل چوری کر لی گئی۔ پولیس کی طرف سے سعد کی رپورٹ پر سعید کے خلاف موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ رینگ روڈ پشاور پھندو چوک سے موسیٰ زئی پشاور کے محمد کمال خان ولد محمد جمال خان کی ہنڈا موٹر سائیکل چوری کر لی گئی۔ محمد کمال خان کی رپورٹ پر پولیس سٹیشن چمکنی پشاور میں چارسدہ کے آصف ولد ارسلا کے خلاف موٹر سائیکل چور ی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مولوی جی ہسپتال ہشتنگری پشاور سے مدینہ کالونی پشاور کے راشد علی شاہ کی ہنڈا موٹر سائیکل چوری کر لی گئی۔ محلہ نو ڈبگری شاہ قبول پشاور میں نامعلوم شخص افغان باشندے عبدالرشید سے موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ پشاور صدر سٹیڈیم چوک میں نوسرباز آبدرہ پشاور کے قاضی شاہ حسین سے دھوکہ سے موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا۔
تازہ ترین