• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے وژن کے مطابق نیا پاکستان کی طرف سفرجاری ہے‘صوبائی وزیر

پشاور(نیوزڈیسک) صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر زراعت وفشریز ولائیوسٹاک محب اللہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ بہترین حکمت عملی کے باعث ایک روشن مستقبل ہمارے دروازے پر دستک دے رہی ہے ۔ عمران خان کے وژن کے مطابق نیا پاکستان کی طرف سفرجاری ہے۔حکومت اورتحریک انصاف پر عوامی اعتماد بڑھتاجارہاہے۔صوبائی حکومت کی طرف سے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی دوررس نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہو نے اپنی رہائش گاہ واقع شور میں حلقہ پی کے 8کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے باتیں کررہے تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ انہوں نے خود کو عوامی خدمت کیلئے وقف کررکھاہے اور خدمت میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے ۔ کیونکہ میں سمجھتاہوں کہ وہ لوگ عوام پر حکمرانی کاحق رکھیں گے، جنہوں نے خود کو عوامی خدمت کیلئے وقف کررکھاہے ، انہوں نے کہا کہ وہ زمانہ گزرگیاجب لوگوں کو جھوٹے وعدوں اورکھوکھلے نعروں کے ذریعے اندھیرے میں رکھ کر ٹرخائو پالیسی کے ذریعے لوگوں کو حکمرانوں سے دوررکھاجاتاتھا۔ اب تحریک انصاف نے سیاسی کلچر کوتبدیل کردیاہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں حاکم نہیں بلکہ خادم بن کر عوام کی خدمت کررہے ہیں عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کررہے ہیں اور عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنا ہی تبدیلی ہے عوام نے تحریک انصاف سے جو توقعات وابستہ کررکھتے ہیں انشاء اللہ عوامی توقعات پر پورا اتریں گے۔
تازہ ترین