• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹریٹ ہائیرایجوکیشن منصوبے کو 28فروری تک مکمل کیا جا ئے‘ وزیر مواصلات

پشاور(نیوزڈیسک)وزیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان نے پیر کے روز ڈائریکٹریٹ آف ہائیر ایجوکیشن کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ کیا۔اس موقع پر چیف انجنیئرسنٹرل ایوب خان اور سینئر انجینئر عزیز خان بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔وزیر مواصلات اکبر ایوب خان کو ڈائریکٹر ہائرایجوکیشن کی طرف سے منصوبے کے بارے میں مکمل بریفنگ دی گئی۔اکبر ایوب خان نے منصوبے میں اعلی کوالٹی کے میٹیریل کے استعمال کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اس منصوبے کو 28 فروری تک مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ بلڈنگ میں بیوٹیفیکیشن کا خاص خیال رکھا جائے۔ صوبائی وزیر نے بلڈنگ اور گردونواح کے علاقہ جات میں کلین اینڈ گرین مہم کے تحت پودے لگانے کی ہدایت بھی جاری کی جبکہ عوام کی سہولیات کے پیش نظر ان کو تمام تر سہولیات ایک بلڈنگ میں فراہم کرنے کی غرض سے جامع منصوبہ بندی کی ہدایت بھی کی۔وزیر مواصلات نے کہا کہ اس قسم کے منصوبے بڑی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں لہذا اس محکمہ کی عمارت ، دفاتر اور تمام کاموں میں ہائرایجوکیشن ڈائریکٹریٹ کی عکاسی نظر آنی چاہیے۔
تازہ ترین