• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور یونیورسٹی نے ایم اے سوشیالوجی انتھرپالوجی ، آرکیالوجی، ایم ایس سی زوالوجی اور کیمسٹری نتائج کا اعلان

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی نے ایم اے سوشیالوجی، انتھرپالوجی، آرکیالوجی، ایم ایس سی زوالوجی اور کیمسٹری کے نتائج کا اعلان کردیا۔ شعبہ امتحانات کے مطابق ایم اے سوشیالوجی پریویس میں 48 طلبہ شریک ہوئے جن میں 39 کامیاب ہوئے نتیجہ 81 فیصد رہا، انتھرپالوجی فائنل میں 20 طلبہ شریک ہوئے جن میں 11 کامیاب ہوئے نتیجہ 55 فیصد رہا، آرکیالوجی فائنل میں 23 طلبہ نے امتحان دیا جن میں 15 پاس ہوئے نتیجہ 65 فیصد رہا، زوالوجی پریویس میں 55 میں سے 53 کامیاب ہوئے نتیجہ 96 فیصد رہا، ایم ایس سی کیمسٹری سال اول میں 104 طلبہ شریک ہوئے جن میں 84 پاس ہوئے نتیجہ 81 فیصد رہا۔
تازہ ترین