• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمدظفر ایڈووکیٹ ٹائون فور پشاورکے متفقہ طور پر نائب ناظم منتخب

پشاور (وقائع نگار) محمدظفر ایڈووکیٹ ٹائون فور پشاورکے متفقہ طور پر نائب ناظم منتخب ہوگئے ۔ ٹائون فور آفس میں ایک پروقار تقریب کاانعقادہواجس میں ناظم ٹائون فو ر ہارون صفت کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا‘ جس میں الیکشن کمشنر عبدالقادر کی زیر نگرانی ٹائون فور پشاور کا اجلاس ہوا۔جس میں ٹائون فور کے تمام ٹائون ممبران نے متفقہ طور پر محمد ظفر ایڈوکیٹ کو نائب ناظم منتخب کرلیا۔ اس موقع پر نائب ناظم منتخب ہونے کے بعد الیکشن کمشنر عبدالقادر خان نے ان سے حلف لیا اس موقع پر حلف اٹھانے کے بعد انہوں نے کہاکہ ان پر جس اعتماد کا اظہار مجھ پر کیاگیا ہے وہ ا سے ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور عوام کی ترقی اور عوامی مسائل حل کرنے میں اپنا کردار اداکرینگے اس موقع پر ناظم ٹائون فور ہارون صفت نے نائب ناظم کو عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد ی۔
تازہ ترین